ہر معاملے میں فوج کو لانا درست نہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے غداری کے ثبوت سامنے لانے کے مطالبے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیکن جب پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی میں آپ کو اور اپوزیشن کو بلایا گیا تھا آپ کیوں نہیں آئے؟ کیا آپ پہلے سے جانتے تھے کہ ممبران کے سامنے کیا دستاویز آئیں گی اور آپ ثبوت دیکھنے پر شرمندگی محسوس کر رہے تھے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں فوج کو لانا درست نہیں آپ اپنا زیادہ نقصان کریں گے۔
Load/Hide Comments


