بھارت میں کرونا سے مرنیوالے مسلمانوں کی لاشوں کو جلا دیا گیا

رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا سے مرنے والے مسلمانوں کی لاشوں کو تدفین کی بجائے حکومت نے جلا دیا
واقعہ بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا، ضلع گنٹور میں کرونا وائرس سے مرنے والے دو مسلمانوں کی لاشوں کی تدفین کی بجائے کلکٹر نے جلانے کا حکم جاری کیا جس پر عمل بھی کر دیا گیا ، اس واقعہ کے بعد مسلمانوں میں کافی اشتعال پایا جا رہا ہے اور مسلمانوں نے ضلعی کلکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے
مسلم تنظیموں نے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن کو ایک خط لکھا ہے جس میں ضلعی کلکٹر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے،بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کو انکے مذہب کے مطابق آخری رسومات کی ادائیگی کے احکامات مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں لیکن گنٹور کے ضلعی کلکٹر نے تمام احکامات نظر انداز کر دیئے اور کرونا سے مرنے والے دو مسلمانوں کی لاشوں کو ہندوؤں کی شمشان گھاٹ میں لے جا کر جلا دیا گیا
کرونا کے باعث مرنے والوں کے لواحقین احتجاج کرتے رہے لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی ، لاشوں کو ہسپتالوں سے ہی شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا، اس دوران احتجاج کرنیوالوں پر پولیس نے تشدد بھی کیا اور کچھ مسلمان نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں