خضدار میں بچے کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
خضدار(انتخاب نیوز) خضدار میں بچے کے ساتھ زیادتی بعد ازاں انہیں تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ خضدار میں یونیورسٹی روڈ کے قریب خالی پلاٹ سے شاہزیب محمد حسنی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے خنجر کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے پولیس نے بچے کی لاش ہسپتال پہنچاکر میڈیکل چیک پر کروایا تو معلوم ہوا کہ بچے کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور اس کے بعد قتل کیا گیا۔ ایس ایچ او عطاءاللہ جاموٹ نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


