قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ اسمبلی میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کی مذمت سے متعلق قرار داد منظور کرلی گئی۔ ایوان میں قرارداد پیپلزپارٹی کی ندا کھوڑو اور ایم کیوایم کے سنجے پروانی نے پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی غیرآئینی رولنگ کہ وجہ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوا۔ اس دوران ایوان میں پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے اور احتجاج کیا، اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن لیڈرکا مائیک بندکرادیا۔ پیپلزپارٹی کےارکان بھی نشستوں پرکھڑے ہوگئے اور عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کے باعث سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں