پاکستان: کورونا وائرس سے 18100افراد متاثر، 417 افراد جاں بحق مئی 2, 2020مئی 2, 2020 0 تبصرے اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1297 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار 113 ہوگئی اور 32 مزید اموات کے بعد ہلاکتیں 417 ہوگئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1297 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6675، خیبر پختونخوا 2799، بلوچستان 1136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اور گلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 افراد کورونا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بھق افراد کی تعداد 417 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 161 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)