اوستہ محمد، گندم کی خریداری کے حوالے سے دفعہ 144نافذ

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر جنرل فوڈ کوئٹہ بلوچستان ظفر علی گویاکے مطابق گندم کی خریداری کے حوالے سے دفعہ 144نافذ کر دیا گیاہے تاکہ کسانوں کے ساتھ نا انصافی نہ ہو کسی قسم کی نا انصافی اپنے کسان نا انصافی برداشت نہیں کر سکتے ہیں کوشش ہے کہ کسانوں کی انکی کاشت کی اچھی قمیت مل سکے انہوں نے کہا چند روز میں پورے بلوچستان کی طرح نصیر آباد جعفرآباد اوستامحمد میں زمینداروں اور کاشتکاروں بھائیوں کے لئے گندم کی خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا حکومت بلوچستان اور محکمہ فوڈ بلوچستان کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو سہولیات دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے انشااللہ بہت جلد خریداری کے سینٹر قائم کرکے زمینداروں اور کاشتکاروں گندم کی خریداری کے لیے مکمل طور پر سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہا گندم کی خریداری کے لیے تمام زمینداروں اور کاشت کار محکمہ فوڈ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں تاکہ انکو اپنی کاشت کی اچھی قیمت مل سکے اور انکو انکے محنت کا پھل ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں