شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان منظرعام پر آ گئے

جنوبی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عوام کے سامنے آگئے جس کے بعد ان کی صحت اور ہلاکت کے حوالے سے زیر گردش تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عوام کے سامنے آگئے جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان تین ہفتوں میں پہلی بار عوام کے سامنے آئے اور انہیں فرٹیلائزر فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں فیتا کاٹتے دکھایا گیا ہے۔کم جونگ ان نے جمعے کے روز تقریب میں شرکت کی تھی جہاں شرکاء ان کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے۔یاد رہے کہ کم جونگ ان 11 اپریل کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے جس کے باعث ان کی خراب صحت اور ان کی ہلاکت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں