بد قسمت فیصلے نے سیاسی بحران میں اضافہ کردیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بد قسمت فیصلہ قرار دے دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں