عدالت کے فیصلے سے بلوچستان کے عوام بھی اچھی خبر سنیں گے، اختر مینگل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جمہوریت کیلئے ناقابل یقین ہے امید ہے کہ آج کے فیصلے کے بعد نہ صرف جمہوری نظام پروان چڑھے گا بلکہ لاپتہ افراد سے متعلق بلوچستان کے عوام کو بھی سپریم کورٹ سے اچھی خبرملے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ جمہوریت کیلئے ناقابل یقین ہے انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں کو مبارک ہو، مجھے امید ہے کہ آج کے فیصلے کے بعد جمہوری نظام پروان چڑھے گا۔ میں اس عمل کے ذریعے مل کر کام کرنے پرتمام اپوزیشن رہنماﺅں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوںانہوں نے کہاکہک مجھے امید ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی سپریم کورٹ آف پاکستان سے ایسی اچھی خبر سنیں گے جب ان کے گمشدہ افراد کی بات آتی ہے۔ آج کے بعد کوئی پر امید ہو سکتا ہے۔سرداراخترجان مینگل نے بی این پی کی طرف سے نمائندگی پر مصطفی رامدے اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں