وزیراعظم بننے کا خواہشمند شہری درخواست لے کر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعظم بننے کا خواہشمند ایک شہری درخواست لے کر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا دی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئین 1973 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا اب وہ وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں رہے۔شہری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ملک کا شہری ہے اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے جو شہریوں کی فلاح و بہبود اور ملک کے مفاد کے لیے پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے ، اس لئے عدالت کی جانب سے درخواست گزار کو وزیر اعظم بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں