وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کوئٹہ: وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے بروز بدھ کے روز کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے یکساں حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔کوئٹہ ایئرپورٹ میں نئے بین الاقوامی ٹرمینل کا آغاز ایک اہم پیش رفت ہیکوئٹہ ایئرپورٹ ہرسال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے اورکوئٹہ ایئرپورٹ پر ہفتہ میں 38 پروازیں آتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ۔کوئٹہ ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 میں ہوااور فیز I مئی 2018 میں مکمل ہوا,ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی اور منصوبے پر کل لاگت میں 3 بلین روپے آئی ہے توسیع کے تحت ٹرمینل کے رقبہ کو 3 گنا بڑھایا گیا، جوکہ اب000 73، مربع فٹ سے بڑھ کر000 200، مربع فٹ ہوگیا ہے تا کہ مسافروں کے لیے آسانی ہو، انہوں نے کہا کہ توسیع کے تحت 3چیک ان کاوئنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا ہے۔امیگریشن کاونٹرز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ڈومیسٹک اور بین الاقوامی آمد میں بیگیج بیلٹ 2 کر دی گئی ہیں،انٹرنیشنل لاوئنج میں نشستیں 260 سے بڑھا کر 816 کر دی گئی ہیں۔اسی طرح CIP لاوئنج میں 53 نشستیں کر دی گئی ہیں۔ڈومیسٹک ڈیپارچر میں 200 سے 432 نشستوں تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اور یہاں CIP لاوئنج میں 30 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 4 ایکسیلیٹرز، 4 ایلیوٹرز اور 2 پاسنجر بورڈنگ پل بھی قائم کیے گئے ہیں،ہیڈ آف سٹیٹ کے لئے اسٹیٹ لاوئنج کی ایک نئی سہولت شامل کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمینل کی توسیع کے بعدکوئٹہ ائیرپورٹ سالانہ 1.6 ملین مسافر ہینڈل کر پائے گا۔ فیز 2 کے علاوہ کوئٹہ ایئرپورٹ کی مین رن وے کی بحالی کے لئے بھی بنیاد رکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ،رن وے کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بڑے جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر نہیں اتر پاتے تھے۔رن وے مکمل ہونے کے بعد، 777 بوئنگ فلائٹ آپریشن یہاں ممکن ہو گا۔پی آئی اے کوئٹہ سے حج کی پروزایں شروع کر پائے گا، انہوں نے بتایا کہ پی آ ئی اے بلوچستان کے عازمین حج کی سولت کے لیے کوئٹہ سے بھی حج پراوزں کا آ غاز بھی کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں