جب تک ووٹنگ نہیں ہوگی ہم قومی اسمبلی سے نہیں جائیں گے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج کے ایجنڈے کے آغاز سے انکار کرکے مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین بھی آج تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری پر پابند کرتا ہے، رائے شماری سے بھاگتے ہوئے عمران خان ایک بار پھر آئین کو پامال کرچکے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک ووٹنگ نہیں ہوگی ہم قومی اسمبلی سے نہیں جائیں گے۔
Load/Hide Comments


