ڈیرہ اللہ یار،تین بچے تالاب میں ڈوب گئے، دو بچے جاں بحق، ایک بچہ زخمی
ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار میں ایک ہی خاندان کے تین بچے تالاب میں ڈوب گئے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچے کوبے ہوشی کی حالت میں زندہ نکال لیا گیا شہر کی میرالی کالونی کے رہائشی گلزار برڑو کے خاندان کے تین بچے شدید گرمی سے نڈھال ہو کر تالاب پر نہانے گئے تھے اہل خانہ کے مطابق تینوں بچے تالاب کے کنارے نہا رہے تھے کہ پھسلن ہونے کے باعث تینوں بچے تالاب میں گر گئے تالاب کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے 7 سالہ فراز، 8 سالہ بسم اللہ اور 10 سالہ نصیب اللہ ڈوب گئے تینوں بچے کافی دیر تک تالاب میں بے یارومددگار غوطے کھاتے رہے اسی دوران 7 سالہ فراز اور 8 سالہ بسم اللہ جانبحق ہوگئے تاہم 10 سالہ نصیب اللہ کو اہل محلہ نے بیہوشی کی حالت میں زندہ باہر نکال لیا جانبحق ہونے والے بچوں کی لاشیں اور بیہوش بچے کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار لایا گیا جہاں بیہوش بچے کو طبی امداد دی گئی جانبحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہوگیا والدین کو بیہوشی کے دورے پڑنے لگے۔


