شہباز شریف کی زرداری ہاؤس آمد، اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کا عزم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زرداری ہاؤس آمد۔ سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو یقینی بنانے کی جدوجہد پر شکریہ ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کا عزم۔ صدر آصف علی زرداری،،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال۔ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب موجود۔


