جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا 12 اپریل کو گورنر ہاﺅس پر دھرنے کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی آف بلوچستان ٹیچرز، آفیسرز اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جانب سے جامعہ کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو درپیش مسائل جس میں مکمل تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بشمول اضافہ شدہ 44فیصد ہاوس ریکوزیشن، اردلی الاونس،یوٹیلٹی الاونس ،25فیصد ڈسپیریٹی الاﺅنس، ہاوس بلڈنگ ایڈوانس، ریٹائرڈ اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کی پینشنز کی بروقت ادائیگی، بائیومیٹرک حاضری، آفیسرز اور ملازمین کے پروموشن، ٹائم سکیل سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کےلئے پچھلے 25دنوں سے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز سوموار کو جامعہ میں اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاجی ریلی اور احتجاجی جلسہ ہوگا جبکہ مورخہ12اپریل کو دن 11بجے جامعہ بلوچستان سے مرکزی احتجاجی لانگ مارچ گورنر ہاس کی طرف روانہ ہوگا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگا علاوہ ازیں کیسواب جنگل باغ کیمپس سٹی کیمپس اور یونیورسٹی لاکالج کے اساتذہ آفیسرز اور ایمپلائز مرکزی لانگ مارچ میں شرکت کےلئے جامعہ پہنچ جائیں گے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام اساتذہ کرام ،آفیسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وھ لانگ مارچ اور جامعہ بلوچستان میں دن گیارہ بجے آرٹس بلاک کے سامنے احتجاجی ریلی اور آخر میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا اور تاریخی لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔


