بدامنی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کی جائے، میر ظفر زہری

خضدار (بیورورپورٹ) جمعیت علماءاسلام کے رہنماءسابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری کی آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے انکے دفتر میں اہم ملاقات اور خضدار شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو آجی پولیس پولیس محسن بٹ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار میں گزشتہ دنوں ساسول روڈ پر کمسن معصوم بچہ شاہزیب حسنی کے ساتھ زیادتی اور بعدازاں درندہ صفت نما ملزمان نے ان پر بہیمانہ تشدد کرکے انکے گلے کو چھری سے کاٹ کر فرار ہوگئے، تاحال انکی گرفتاری عمل میں نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ واقعہ خضدار کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس خطرناک حیوانی واقعہ نے تمام مکاتب فکرکے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ خضدار میں امن وامان کی حالت اب مکمل طور پر مخدوش ہے۔ نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے آئی جی بلوچستان سے کہا کہ جھالاوان روایتوں کا شہرہے آئے روز اس شہر میں بد امنی بڑھتی جارہی ہے انکی روک تھام کی جائے اس موقع پر آءجی پولیس محسن بٹ سے دوران ملاقات نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری کو یقین دہانی کی ہے ان شاءاللہ بہت جلد ملزمان قانون گرفت میں ہونگے اور خضدار پولیس کو خصوصی ہدایت کریں گے کہ مقتول معصوم شازیب حسنی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ وہ علامہ میں باقیوں کے لیے یہ واقعہ میں ملوث ملزمان عبرت کا نشان بن سکے اور آئندہ کوئی بھی ظالم بھیڑیا نما درندہ انسان ایسے جرم کرنے سے پہلے ہزارمرتبہ سوچیں اور واردات کرنے کی بھی ہمت نہ کرسکیں ان شاءاللہ خضدارپولیس جلد ملزمان کو گرفتار کریں گے اور علاقہ میں امن وامان کو بحال رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں