وفاقی حکومت بلوچستان کی محرومی کے خاتمے پر توجہ دے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر ونومنتخب وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی محرومی کے خاتمے پر توجہ دے گی ،تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلیںگے ،پاکستان کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے اتحاد واتفاق سے آگے بڑھیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نصیرخان اچکزئی ،مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ودیگر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے وفد نے میاں محمدشہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کرینگے ۔میاںمحمدشہبازشریف نے اس عزم کااظہار کیاکہ وہ تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلیںگے ۔موجودہ حکومت بلوچستان کی محرومی کے خاتمے پر توجہ دے گی ،تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلیںگے ،پاکستان کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے اتحاد واتفاق سے آگے بڑھیںگے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ریکارڈ ترقیاتی کام تاریخ کا حصہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں