ایم کیو ایم کا شہبازشریف سے معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نومنتخب وزیراعظم کے خطاب میں متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔ وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وفاق اور سندھ کی سطح پر ایم کیوایم سے معاہدہ کیا ایم کیوایم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا اسی لیے شہبازشریف وزیراعظم بنے شہبازشریف کےخطاب میں معاہدےکا اعلان ہونا چاہیے تھا۔ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم کیساتھ جو معاہدے کیے گئے اعلان ہونا چاہیے تھا شہبازشریف نے ایم کیوایم کیساتھ معاہدہ کیا تھا انہیں اعلان کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے تحریک عدم اعتماد پر ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں