دکی، کانکن کے جاں بحق ہونے کے بعد متعلقہ کوئلہ کان سیل
دکی (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر دکی محمد عظیم خان کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ نے لیویز نفری کے ہمراہ معراج کول ایریا میں کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر کانکن کے جاں بحق ہونے کے بعد متعلقہ کوئلہ کان سیل کرکے کام بند کردیا انہوں اس موقع پر کہا کہ ضلع دکی کے تمام کوئلہ کان مالکان اور پیٹی ٹھکداران مزدوروں کے لئے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


