چین کا شہباز شریف کے نام پیغام، سی پیک پر کام آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار
چین نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئیکہا ہے کہ وہ سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانیکا خواہش مند ہے۔بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے پرپاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانیکاخواہش مند ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین کمیونٹی کیدرمیان مشترکہ مستقبل کے لیے بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


