پی ٹی اے کی جانب سے فحش مواد کی روک تھام کیلئے نظام متعارف
اسلام آباد (انتخاب نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے 2016)سیکشن 37 میں بیان کردہ فحش/غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے سینٹرل ڈومین نیم سسٹم (سی ڈی این ایس)پالیسی طریقہ کار نافذ کر دیا ہے جس کے تحت غیر قانونی مواد کی خودکار،م ثراور بلا رکاوٹ بلاکنگ کو فوری یقینی بنایا جا سکے گا اس طریقہ کار کا افتتاح اتھارٹی نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد میں کیا۔سی ڈی این ایس طریقہ کار کی تیاری مہینوں پر مشتمل مشترکہ کاوشوں، ٹیلی کام شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


