ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 8 افراد کو گرفتار کر لیا
لاہور (انتخاب نیوز ) ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، مختلف شہروں میں بھی آپریشن کر کے 8افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈچلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت مقصود عارف کے نام سے کی گئی ہے ۔گرفتار ملزم نے سوشل میڈیا پر 22اکاﺅنٹس بنا رکھے تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔
Load/Hide Comments


