،غیر منافع بخش اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے،عمران خان

اسلام آباد: (انتخاب نیوز) وزیراعظم کا کہا ہے کہ غیر منافع بخش اداروں اور غیر استعمال شدہ املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، عمل مقررہ ٹائم لائنز میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ مختلف سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے بریفنگ میں کہا کہ رواں سال سات ادارے اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ ان میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سینٹر شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل مقررہ ٹائم لائنز میں مکمل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں بین الوزارتی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنا کر تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں