بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ممبران کا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا دورہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بدھ کو سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا یہ دورہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں تک آو¿ٹ ریچ پلان کے تحت کیا گیا جامعہ کی وائس چانسلر و تھنک ٹینک ایڈوائزری بورڈ کی رکن ڈاکٹر ساجدہ نورین نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اپنے خیرمقدمی کلمات میں تھنک ٹینک کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ تھنک ٹینک کے تحقیقی کام سے بخوبی واقف ہیں بی ٹی ٹی این کے چیف کنسلٹنٹ بریگیڈیئر آغا احمد گل، (ر) نے بلوچستان کی تاریخ، جغرافیہ اور ملک کے لیے اس کی اہمیت پر روشنی ڈال کر طلبہ اور فیکلٹی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا آغاز کیا انہوں نے بلوچستان کو درپیش بنیادی سماجی و اقتصادی چیلنجوں اور ان مسائل کو سنبھالنے اور ان کو کم کرنے کے لیے پائیدار، قابل عمل پالیسی کے اختیارات تجویز کرنے میں تھنک ٹینک کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر ظفر خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بی ٹی ٹی این نے ادارے کی ابتداء، وژن، مشن، بنیادی اقدار، اور ساختی تفصیلات بشمول اس کی اب تک کی مجموعی کامیابیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے تحقیق پانی کی کمی سمیت ان شعبوں پر روشنی ڈالی جو بی ٹی ٹی این کی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے متعلقہ مضامین سے تعلق رکھنے والے طلباءکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تعلیمی کیرئیر کی تعمیر کے لیے بی ٹی ٹی این تک پہنچیں اور اپنے تحقیقی نتائج میں حصہ ڈالیں یونیورسٹی کے طلباءاور فیکلٹی بی ٹی ٹی این کے بارے میں مزید جاننے کے خواہشمند تھے جبکہ بی ٹی ٹی این کی تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بننے کے لیے سوالات اٹھاتے تھے۔ بی ٹی ٹی این نے اپنے احاطے کے وقتاً فوقتاً دوروں کے لیے دعوت دی جہاں باہمی استعداد سیکھنے کے لیے مطلوبہ بات چیت اور تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں وائس چانسلر ایس بی کے ویمن یونیورسٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں