چمن، روغانی ٹاپ پر فائرنگ سے ایف سی رضا کار قتل، ملزمان فرار

چمن (انتخاب نیوز) پاک افغان سرحدی ضلع چمن کے علاقے روغانی ٹاپ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے کلی روغانی کے پہاڑی سلسلے کے ٹاپ پر نامعلوم گاڑی سواروں نے ہارن دے کر ٹاور پر مامور ایف سی رضا کار کو قریب بلوایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا فائرنگ کی آواز سن کر دیگر اہلکاروں نے گاڑی پر جوابی فائرنگ کی مگر گاڑی میں سوار افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واقعہ کے بعد رضا کار شوکت کی لاش سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیاواقع مزید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں