پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا استعفے نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں