قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی گئی۔ تحریک مسلم لیگ ن کے رکن مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی اور منظوری کے وقت ایوان میں صرف دو ارکان موجود تھے۔ پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے قوانین میں بہتری کی ضرورت ہے، کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں