واشک، رمضان کا دوسرا عشرہ، مہنگائی تھم نہ سکی، سستا بازار بھی نہ لگ سکا

واشک (انتخاب نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہو گیا مگر مہنگائی تھم نہ سکی،اشیاء خورد نوش کی خریداری روزے داروں کی قوت خرید سے باہر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح واشک میں مضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مہنگائی آسمان سے باتین کر رہی ہیں دوکاندار سبزی فروش مرغی و بکری گوشت کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، سرکاری نرخ نامہ پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی نئے ریٹ بندی بھی نہیں کی گئی جس سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے،پرائس کنٹرول کمیٹی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے شدید مہنگائی کے باعث روزے داروں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے،واشک میں تاحال کوئی سستا بازار کا قیام بھی عمل میں نہیں لایا گیا مہنگائی سے شہری پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں،واشک کے سماجی حلقوں نے رمضان المبارک میں شدید مہنگائی کو کنٹرول اور غریب عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں