پشین، انتظامیہ و ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ہلاک دوسرا فرار

پشین؛ بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو پشین کے کلی سیمزئی میں ڈاکوؤں اور لیویز فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، ڈی سی پشین ظفر علی کے مطابق ڈاکوؤں گاؤں میں ندی کے قریب عوام سے گاڑی، موٹرسائیکل اور نقدی لوٹتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں