عوام کی دہلیز تک بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،نصیب اللہ مری

کوہلو: صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ان دنوں اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر ہیں انہوں نے گزشتہ روز ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے صوبائی وزیر نے مری کالونی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ کارنر اجلاس میں شرکت کی اور الیکشن میں تیاری کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر میرنصیب اللہ مری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دہلیز تک بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں کوہلو کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک میسر آئینگے مری کالونی میں پینے کے صاف پانی کا دیرنیہ مسئلہ حل ہوچکا ہے ناصرف مری کالونی بلکہ کوہلو کے دیگر علاقوں نیوکلی،کوہلوٹاؤن،میر ہزار واڈ،ملک زئی،ماوند،لاسے زئی،سفیدمیں واٹر سپلائی منصوبوں سے عوام تک صاف پانی کی فراہم کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ تین سال کے عرصے میں ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں ماوند،سفید اور گرسنی میں سڑکوں کا جال بچھادیا ہے جس سے لوگوں کے آمدورفت میں مسائل کا خاتمہ ہوا ہے موجودہ حکومت مزید کوہلومیں تعلیم،صحت،بجلی اور پینے کے صاف پانی کیلئے پی ایس ڈی پی میں منصوبے شامل کرنے جارہی ہے تاکہ ہر یونین کونسل اور گاؤں تک لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہوسکیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں عوام نے منتخب کیا ہے پہلے دن سے عہد کرکے کہ آیا ہوں کہ دن رات عوام کے مسائل کے حل کیلئے وقف کردو ں گا اس لئے ہر ماہ میں کئی مرتبہ حلقے کا دورہ کرکے عوامی مسائل کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کہی کوئی کمی تو رہ نہیں رہی ہے آج فخر سے کہتا ہوں کہ قلیل مدت میں عوام کے فلاح وبہود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ریکارڈ ترقیاتی ا قدامات کئے ہیں انشااللہ یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ مزید جاری رہے گا بلدیاتی الیکشن میں ورکر بھرپور طریقے سے حصہ لینے کیلئے تیاری کریں گلی،محلوں میں ووٹ کی اہمیت اور استعمال کے طریقہ کار کیلئے لوگوں میں شعور آگاہی فراہم کریں مری کالونی کے لوگوں نے صوبائی وزیر کی کاوشوں کو سراہا ہے اس موقع پر حاجی گل محمد مری،حاجی عبدالرحمن مری،میر دوست علی مری،مصری خان ودیگر موجود تھے جبکہ گل شیرنے میر نصیب اللہ مری کی ویژن سے متاثر ہوکر حاجی عبدالرحمن کی موجودگی میں اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں