وندر، بجلی بندش کیخلاف گھریلو صارفین سراپا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

اوتھل؛ وندر بجلی بندش کے خلاف گھریلو صارفین سراپا احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ قومی شاہراہ بلاک ہونے کے سبب کوئٹہ کراچی اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی گاڑیوں کا زمینی رابطہ منقطع اور ٹریفک معطل ہوگیا۔ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ ایس ایچ او وندر غلام مصطفی شاہ اور انچارج سی آئی اے وندر راشد بزنجو کا گھریلو صارفین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڑ عام ٹریفک کے کھول دیا گیا اس موقع پر گھریلو صارفین کا کہنا تھا کے الیکٹرک کی جانب سے باندیکہ کے گوٹھوں کی بجلی دو ماہ سے بند ہے گھریلو صارفین پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ہیں یہاں کے منتخب نمائندے بھی خاموشی کا کردار ادا کر رہے ہیں آج ہم مجبور ہو کر سٹرکوں پر آئے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کے ہمارا آخر کیا قصور ہے جو کے الیکٹرک ماہ رمضان میں ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہیں بجلی بندش کی وجہ سے ہم اور ہمارے بچے سخت پریشان ہیں کئی ماہ سے بجلی بندش کے وجہ سے پانی کی سپلائی بند ہے گوٹھوں کے لوگ ماہ رمضان میں بھی پانی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں