عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے،مولاناعبدالقادر لونی

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولاناعبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم قاضی گل الرحمٰن نکیال نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی مولاناقاری محمد اکمل نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز بالخصوص اسلام فوبیا، امن و سلامتی اور مسلم ممالک کے ایک بلاک تشکیل کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کریں افغانستان کے دیرپا امن اور استحکام کے لیے اور کشمیر، فلسطین میں قیام امن کے لیے کوششیں ناگزیر ہو چکی ہے عالم اسلام کے استحصال پر اقوام متحدہ کا دوغلا کردار پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے عالمی قوتیں انسانی حقوق کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے عالمی پابندیوں سے انسانی بحرانوں کو جنم دیا ہے سفاکانہ پابندیوں کے باعث انسانی بحران کا المیہ ہے انسانی حقوق کا استحصال کیا گیا عالمی سامراج کی نام نہاد اصول پرستی میں مسلمانوں کی استحصال ہو رہے ہیں عالمی سامراج نے اسلامی ممالک کے امن کو سبوتاڑ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی خطے میں مسلسل بدامنی اور عدم استحکام سے سامراجی قوتیں اپنی دھونس اور اجارہ داری قائم کرنے چاہتے ہیں دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان ہونے کی باوجود سامراجی قوتوں کے ظلم اور بربریت اورمعاشی استحصالی کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور بھارت کی سازشیں خطے کی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہے لیکن اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں