یہودی شرپسند کی بھیس بدل کرقبلہ اول میں گھسنے کی کوشش
مقبوضہ بیت المقدس:ایک یہودی آباد کار نے باب مجلس سے اسلامی لباس کے بھیس میں مسجد اقصی پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق القدس کے ذرائع نے اطلاع دی کہ نوجوانوں نے پرانے بیت المقدس شہر میں اسلامی لباس میں ملبوس ایک آباد کار کو اس وقت پہچان لیا جب وہ مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فلسطینی نوجوانوں نے اسے روک دیا اور واپس بھگا دیا گیا۔عبرانی تہوارکی تعطیل کے موقع پر آباد کاروں کی دراندازیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر مسجد اقصی کے دفاع کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


