اوستہ محمد، 13 سالہ لڑکے سے پولیس کانسٹیبل کی بد فعلی، مقدمہ درج

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) سٹی تھانہ کے حدود میں 13 سالہ لڑکے سے پولیس کانسٹیبل کی بد فعلی، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ کے کانسٹیبل ظہیر دین بابرجو فیض آباد چوکی پر ڈیوٹی کرتا تھا جس نے اوستہ محمد شہری 13سالہ بچے کو خوف زدہ کر کے زراعت کالونی کے جھاڑیوں میں لے جاکر ان سے بد فعلی کی بچے نے اپنے گھر جاکر اپنے والد دوست محمد کو بتایا ان کے والد سٹی تھانہ میں رپورٹ درج کروائی ایس ایچ او غلام سرور نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس کانسٹیبل موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لڑکے کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھیجا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں