سردار اختر مینگل حکومت سے ناراض ، الگ ہونے کی دھمکی دے دی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ کیا یہ اعتماد سازی کے اقدامات ہیں؟ کیا تشدد سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح بلوچستان اور اس کے عوام ہیں، میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ بلوچستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments


