بچی اغواء کیس، کیس میں کردار ادا کریں، عدالت کا سرفراز بگٹی سے مکالمہ

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ میں بچی کے اغواء کرنے کی معاونت کیس میں سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی سماعت کے دوران سینیٹر سرفرازبگٹی اور مدعیہ بچی کی نانی عدالت میں پیش ہوئے عدالت کی جانب سے سرفراز بگٹی کو دو ہفتے کا ٹائم دیتے ہوئے سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی استغاثہ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں بچی کے اغواء کرنے کی معاونت کیس میں سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی سماعت کے موقع پر سینیٹر سرفراز بگٹی اورکیس میں مدعیہ بچی کی نانی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے بچی کی بازیابی کے حوالے سے استفسار کیا جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بچی ماریہ کی تاحال بازیابی عمل میں نہیں لائی جاسکی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں عدالت نے سرفراز بگٹی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کیس میں اپنا کردار ادا کریں،لوگوں کوآپ سے بہت امیدیں ہیں آپ کو اس کیس کے حوالے سے دو ہفتے کاٹائم دیاجاتاہے،آپ معاملے کو حل کریں ہمیں امید ہے کہ آپ جب آئندہ پیشی پر آئیں گے تو معاملے میں مثبت پیشرفت ہوگی مدعیہ وکیل احسن رفیق نے کہا کہ ہمیں ملزم طوق علی کی جانب سے بچی کو تین سال تک پاس رکھنے کی مشروط پیشکش کی گئی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بچی کی مستقل حوالگی عدالتی معاملہ ہے پہلے بچے کی بازیابی کو عمل میں لائی جائے بعد میں سرفراز بگٹی کی بچی کے اغوا میں معاونت کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں