ایمنسٹی کا بھارت سے گرفتار حاملہ اسکالر کی رہائی کا مطالبہ

نئی دہلی:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہلی میں شہریت کے متنازع قانون سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے الزام میں گرفتار حاملہ اسکالر صفورہ زرگر کو رہا کیا جائے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ریسرچ اسکالر صفورہ زرگر کو جب گرفتار کیا گیا تھا اس وقت وہ 3 ماہ کی حاملہ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں