بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل دو پہر ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل دو پہر ڈھائی بجے ہوگا، اجلاس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ خان زیرے بلو چستان انرجی کمپنی سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی عبد الوا حد صدیقی قر آن و حدیث اور سیرتؐ کی روشنی میں ختم نبوتؐ کے عنوان سے نصاب تعلیم میں مضامین شامل کر نے، کوئٹہ کے مضافاتی علا قوں مشر قی بائی پاس، سریاب، کچلاک، موسیٰ کالونی، خلجی کالونی، بڑیچ آباد، پشتون آباد کے اسکولوں میں اسا تذہ کی کمی کو دور کرنے کی بابت عملی اقدامات اٹھانے پر الگ الگ قرار داد پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں