کوئٹہ ماسٹر پلان سمیت اضلاع میں پلوں کی تعمیر بھی اولین ترجیح ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ کی زیرِ صدارت منصوبہ بندی وترقیات کے زیر نگرانی چھوٹے بڑے مختلف منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی ایک اہم فیصلے کئے جاے گے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پروونشل psdpاربن پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 24نئے ان گوئنگ 7زیرو ایکسپنڈیچر اسکمیات منظور شدہ اسکیمات کی کل تعداد 23,غیر منظور شدہ اسکیمات کی کل تعداد 8ہے وزیر منصوبہ بندی کو بریفنگ دی گی کہ کوئٹہ ماسٹر پلان جس کی کل لاگت 300ملین،اور ایلوکیشن براے سال 21-22، 80ملین جبکہ ریلیز بجٹ 40ملین روپے ہے۔اس کے علاوہ 7کلومیٹر طویل مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تقریبا مکمل ہے جبکہ مختلف اضلاع میں پلوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے میں سڑکوں،انفراسٹرکچرکے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر مقررہ کردہ وقت پر مکمل کرے انہوں نے یہ بات واضح کی کہ وہ ہر مہینے اپنے افسران سے تمام منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس بلاتے رہیں گے۔ تاکہ ان کے ثمرات عوام تک باہم پہنچ سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں