عراق میں داعش کے حملے میں 11 نیم فوجی جنگجو ہلاک

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں صوبہ صلاح الدین میں اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 11نیم فوجی قبائلی جنگجو مارے گئے۔یہ بات صوبائی پولیس کے ذرائع نے بتائی محمد البازی نے شِنہوا کو بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے صبح سے پہلے دارالحکومت بغداد سے 150 کلومیٹر شمال میں دجلہ کے علاقے میں حکومتی حمایت یافتہ حشد شعبی بریگیڈ میں شامل سنی قبائل کے جنگجوؤں کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔البازی نے بتایا کہ حملہ کے وقت نیم فوجی دستے کے یہ اہلکار سحری کی تیاری میں مصروف تھے۔البازی نے مزید بتایاکہ امدادی دستوں کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے جنہوں نے حملے کے بعد صحرا اورناہموار علاقوں میں فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں