آواران میں فورسز کی چوکی پر حملہ،میجرجاں بحق
راولپنڈی: آواران کے علاقہ کاہان میں فورسز کی چوکی پر حملے میں پاک فوج کا میجرجاں بحق ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان آواران کے علاقہ کاہان میں گزشتہ رات فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر جاں بحق جب کہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔
Load/Hide Comments


