شہباز شریف کا چوہدری شجاعت کو فون
اسلام آباد, وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کو بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے، (ق) لیگ کیدونوں وزرا ملکی سلامتی پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے جب کہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں۔
Load/Hide Comments


