گالی کی سیاست جمہوری نظام کیلئے نقصان کا باعث ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ اداروں کا استحکام جمہوریت کی بقا میں مضمر ہے، اقتدار کے چھن جانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ملک میں انتشار پیدا کرکے سیاسی یتیم بننے کا ڈھونگ رچایا جائے، قوم نااہل نیازی اور اسکے حواریوں کو تین سال سے برداشت کررہی تھی جن سے چھٹکارہ وقت کی اہم ضرورت تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ مقام شکر ہے کہ آج جمہوریت پسند جماعتوں نے ملک اوراسکے عوام کو ایک ظالم مفاد پرست نااہل حکمران سے چھٹکارہ دلوا دیا اور اب ایک ایسے نظام کی تشکیل کی کاوشیں کی جارہی ہیں جہاں انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے بقا سلامتی اور بہبود کی پالسیاں مرتب کرتے ہوئے ان پہ من وعن عملدرآمد کویقینی بنایا جاسکے مگر انتہائی افسوس ناک امرہے کہ جب سیاسی جماعتوں نے عوام کی اکثریتی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے ان نااہلوں کو اقتدار سے علیحدہ کیا تو نیازی اینڈ کمپنی نے اپنی شکست کو خندہ پیشانی سے قبول کرنے کی بجائے ملک میں تصادم کے فروغ کی کوششیں شروع کردیں سیاسی کارکنان کو دست وگریباں کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں گالی کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے جو جمہوری سیاسی نظام کے لئے ناقابل تلاقی نقصان کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی کی ان غیر سیاسی سازشوں کو ناکام بنایا جائے تاکہ اس سازشی ٹولے کو شکست سے دوچار کیا جائے سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں