قلات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضا ن سستا بازار کا انعقاد

قلات:قلات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضا ن سستا بازار لگایاگیا بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بازار کی نسبت نمایا ں کمی لائی گئی جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی قلات میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے صدر قانون گو حاجی عبدالغفار لہڑی کی نگرانی میں رمضان سستا بازار لگایا بازار میں روزہ مرہ کی تمام خوردنی اشیاء رکھی گئی جہاں تاجر بازار کی نسبت کم نرخوں پر اشیاء خورونوش فروخت کیئے سستا بازار لگنے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں کا کہا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی میں سستا بازار کسی نعمت سے کم نہں ہے سستابازار سے شہریوں کو اشیاء خوردونوش کم قیمت پر مل رہی ہے جو اچھا اقدا م ہے ضلعی انتظامیہ آئیندہ بھی سستا بازار لگانے کے لیئے اقدامات کریے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں