سول ہسپتال کوئٹہ کے 87غیر حاضر ملازمین کو نوٹسز جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سول ہسپتال کے 87غیر حاضر ملازمین کو نوٹسز جاری ،50دائمی طورپر غیر حاضر ملازمین نے اپنی رپورٹ پیش کرکے جائے تعیناتی پر حاضری رپورٹ جمع کرادی ۔گزشتہ روز سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امین مندوخیل کی جانب سے ہسپتال میں 87ملازمین جو کلاس فور سے لیکر مختلف گریڈز پر سول ہسپتال میں تعینات تھے کو غیر حاضری پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز جاری کردئےے گئے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بناتے ہوئے اپنے زیر دستخطی کو رپورٹ کرے بصورت دیگر جائے تعیناتی پر رپورٹ نہ کرنے والے غیر حاضر ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت ضابطہ کی کاروای کی جائےگی جس میں ملازمت سے برخاستگی ہو سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 87میں سے 50دائمی طورپر غیر حاضر ملازمین نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کو اپنی حاضری رپورٹ اور فیزیکل ویری فیکیشن پیش کردی جس پر انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں خدمات کی ادائےگی کیلئے تعینات کردیاگیا۔


