ماشکیل اور گردونواح میں کچروں کے ڈھیر، متعلقہ حکام کی چشم پوشی
ماشکیل (انتخاب نیوز) ماشکیل شہر اور گردونواح میں صفائی نہ ہونے کی باعث کچروں کی ڈھیر جمع بازار مین چوک آس پاس کے گلیوں میں جگہ جگہ کچروں کی ڈھیر جمع ہے جبکہ بازار مسجد کے ایریا میں نکاسی آب کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے روزداروں کو مسجد آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب کچروں کی بھر مار سے لوگوں کو آمد و رفت اور خرید و فروخت میں بھی مشکلات درپیش ہے ماشکیل بازار میں صفائی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں لئے ہیں جبکہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی اور غفلت کی باعث بازار کچروں کی ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے سیاسی و سماجی حلقوں نے بازار میں جلد صفائی مہم شروع کرنے اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


