بیلا، دریائے پورالی میں ایک بچی اور خاتون ڈوب گئیں

بیلا (انتخاب نیوز) دریائے پورالی میں ایک بچی اور خاتون ڈوب گئیں۔ بیلا کے نواحی علاقے کونڈی یونین کونسل کنر میں اتوار روز 13 سالہ بچی اور 33 سالہ خاتون دریائے پورالی میں ڈوب گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والی بچی کو بچانے کی کوشش میں خاتون بھی ڈوب گئیں۔ خاتون معروف شخصیت ٹکری عثمان سینیاں کی ہمشیرہ اور بچی عبدالغنی سینیاں کی بیٹی بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں