کوئٹہ میں عیدخریداری، بازاروں میں رش، جیب کترے بھی سرگرم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت عید خریداری سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد شہر میں خریداروں کے رش میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص جوتوں کے دکانوں، چوڑی گلی سمیت شہر میں اشیاء خورونوش کی دکانوں پر اضافی رش میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ سرکاری ملازمین تنخواہ ملنے کے بعد عید کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام کی شکایات بھی موصول ہورہی ہے تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے موثر اقدامات کے سبب ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ہے افطاری کے بعد کوئٹہ کے شہری خریداری کیلئے نکلتے ہیں جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں دن کی نسبت سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا ہے کوئٹہ شہر میں رش میں اضافے کے ساتھ ہی جیب کھترے بھی سرگرم ہوگئے ہیں کئی شہریوں کو عید کی خریداری سے محروم کردیا گیا پولیس کی جانب سے جگہ جگہ چیکنگ کے باوجود جیب کترے اپنا کام کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں