اسد مجید پر دبائو کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سفیر اسد مجید پر دباو¿ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے، اسد مجید پر دباو¿ کی خبریں بے بنیاد ہیں، امریکی سفارت کار کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسد مجید نئی اسائنمٹ پر برسلز میں ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی کی میٹنگ میں بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، سازشی تھیوری جیسی باتیں ہماری سفارت کاری کو متاثرکرتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت جمہوری ٹرانزیشن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کو کئی ممالک کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات آئے، وزیراعظم نے چین، سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کا اعادہ کیا، پاکستان اپنی سفارت کاری قومی ملکی مفاد کے مطابق جاری رکھے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کشمیر اور لاہور کے دورے کیے، امریکی رکن کانگریس نے مسئلہ کشمیر کو کانگریس میں اٹھانے کا وعدہ کیا۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، فلسطین میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اقدامات سے آگاہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے برعکس اقدامات سے باز رہے، مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ہفتے7 بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، ہندوتوا ذہنیت بھارت کے اندر بھی پھیل رہی ہے، پاکستان کرتارپورسے متعلق بھارت کے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں