پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سندھ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان، پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، جنرل سیکریٹری سیف الرحمٰن، فردوس شمیم نقوی، سابق ایم این اے آفتاب حسین صدیقی، عالمگیر خان ، رابعہ اظفر، ڈاکٹر سیما ضیائ، شہزاد قریشی، راجہ اظہر، پی ٹی آئی کارکنان سمیت ودیگر موجود تھے، احتجاجی مظاہرے کے شرکاءنے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر الیکشن کمیشن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، رہنماو¿ں کی جانب سے سابق اراکین فہیم خان اور عطاءاللہ کو ہتھکڑیاں لگانے کی مذمت کی گئی۔ مظاہرے سے خطاب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں بیٹھے بے شرموں کو شرم دلانے آئے ہیں، چیف الیکشن کمیشن آپ جس کے داماد ہو بحیثیت داماد ان کی خدمت نہ کرو، الیکشن کمیشن لوٹوں کا سرپرست ہے جنہوں نے اپنا ضمیر بیچا، پنجاب والوں نے ریفرنس بھیج دیا ہے آپ انڈوں پر مرغی کی طرح بیٹھ گئے ہو، ہمیں مرغی ذبح کرنا آتی ہے، حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اسلام آباد میں ہمارے دو ایم این ایز کو دروازے کی توہین پر ہتھکڑیاں لگادی گئیں جنہوں نے سندھ ہاو¿س میں آئین توڑا وہ آزاد ہیں، لیکشن کمیشن سلیکشن، کرپشن کمیشن نہ بنے، الیکشن کمیشن کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمیشن کا سسر نواز شریف کا مالشیا تھا، آج تو یہ صرف ایک ٹوکن مظاہرہ ہے پاکستانی قوم انہیں گریبان سے پکڑ کر باہر نکالے گی۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ آج پاکستان میں ثابت ہوگیا چیف الیکشن کمشن ایک پارٹی بن گیا ہے، سکندر سلطان راجہ ضمیر فروشوں کی سرپرستی کررہا ہے، سکندر سلطان راجہ تمام دو نمبر سیاسی جماعتوں کی سرپرستی کررہا ہے، ہمیں یقین ہے ضمیر فروشوں کی سرپرستی کرنے والا انصاف نہیں دے سکتا، چیف جسٹس اس کمشنر کو اٹھا کر باہر پھینکیں، آج پورا پاکستان چیف جسٹس سے انصاف مانگ رہا ہے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے کہا کہ ہمارا الیکشن کمیشن کمشنر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ ہے، عمران خان کا کوئی جرم نہیں تھا لیکن رات 12 بجے عدالتیں لگائی گئیں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ان سے واپس لیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی ایسی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ پی ٹی آئی نائب صدر سندھ و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی پولیس گردی شروع ہوچکی ہے امپورٹڈ حکومت نے آج سے انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کروانا ہے، سلطان راجہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہم سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں، عمران خان کی کال پر ورکرز اور لوگوں کا کارواں مزید بڑھے گا، مظاہرین نے الیکشن کمیشن دفتر سے پاسپورٹ آفس تک پیدل مارچ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں